وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی تربت میں بم دھماکے کی مذمت

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تربت میں سڑک کنارے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے شر پسند عناصر کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہری کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کے بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان کو دہشتگرد ی کے عفریت سے پاک کرنے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔\932

Leave A Reply

Your email address will not be published.