پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب اتحادیوں سے مشاورت کے بعددیا جائے گا،راناثناءاللہ

:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے جمہوریت میں مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے حل اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تحریری مطالبات جمع کرائے ہیں جن کا جواب اتحادیوں سے مشاورت کے بعد تحریری طور پر دیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت کا اصرار ہے کہ مذاکرات صرف اسی صورت میں آگے بڑھ سکتے ہیں جب اس بات کی ضمانت ہو کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے مطالبات پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ لوگ خود غرض ہیں ،ان کو ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے حالانکہ اس وقت ملک کوسیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کےدرمیان اتفاق رائے ہونا چاہیے

،ہمیں اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ کبھی نہ ہوں تاکہ ملک ترقی کر سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.