نوکنڈی20 جنوری: ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) کے تعاون سے 15 روزہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام نوکنڈی میں پروگریسیو ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کے دفتر میں شروع ہو گئی ہے۔ تربیت کا انتظام صوبائی ادارہ برائے اساتذہ تعلیم (PITE) کوئٹہ کے تجربہ کار ماسٹر ٹرینرز نے کیا تربیتی پروگرام کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تدریسی طریقوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ افتتاحی سیشن میں ابتدائی تعلیم (ECE) اور ابتدائی تدریسی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں شرکاء کو بنیادی علوم اور عملی تکنیکوں سے آگاہ کیا گیا۔ تربیتی سیشنز میں سیکھنے کا جامع تجربہ فراہم کرنے کے لیے مختلف موضوعات پر توجہ دی جائے گی یہ پروگرام ریکودک مائننگ کمپنی کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے عزم کی عملی مثال ہے اس تربیت سے پین اسکولوں میں تدریسی طریقوں میں مثبت تبدیلیاں متوقع ہیں جو طلباء کی ہمہ جہت ترقی اور اداروں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ پروگرام میں حصہ لینے والے اساتذہ کا تعلق چاغی، نوشکی اور دیگر اضلاع سے ہے۔ تربیت کے اختتام پر 10 اساتذہ کو مزید تربیت کے لیے کراچی میں آغا خان یونیورسٹی بھیجا جائے گا جہاں وہ ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تربیت حاصل کریں گے یہ اقدام اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور عزم میں نمایاں اضافہ کرے گا۔