:وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے معاشی اشاریوں کو درست کرنے کے لئے تندہی سے کام کیا ہے اور پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ترقی محنت کا نتیجہ ہے اور مسلم لیگ (ن) کارکردگی پر مبنی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی آئی ہے، شرح سود میں کمی آئی ہے اور تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔پی ٹی آئی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست بے بنیاد الزامات اور بیان بازی تک محدود ہے۔وہ ملک کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں اور سطحی بیانیوں اور الزام تراشی وں پر انحصار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج کے ایک دن بعد پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی لیکن وہ بھاگ گئے۔190 ملین پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اسے “بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کی واضح مثال” قرار دیا۔
انہوں نے ایک بڑے مکالمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے، تبادلہ خیال کرنے اور قومی مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھنے کا طریقہ کار واضع کرنے کی ضرورت ہے۔