پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ کمیشن (جے سی) کا آٹھواں اجلاس

:پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ کمیشن (جے سی) کا آٹھواں اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمیشن کے پہلے دن تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے، جن میں توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارت و اقتصادی تعاون، دفاعی صنعت، آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل گورننس، بینکاری، زراعت و خوراک کی سکیورٹی، سیاحت، کھیل، نوجوانوں کے امور، ثقافت، تعلیم و سائنس، صحت، ہائیڈرو میٹرولوجی، موسمیاتی تبدیلی، عوامی خدمات کی فراہمی اور سماجی اختراعات جیسے اہم شعبے شامل تھے۔

دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ پروٹوکولز کو حتمی شکل دینے میں نمایاں پیش رفت حاصل کی۔وزارت اقتصادی امور کی ایڈیشنل سیکریٹری، محترمہ صبیحہ قریشی نے مشترکہ کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط تعلقات فروغ پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروٹوکولز کی حتمی منظوری سے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے اور تعاون کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار، خواجہ محمد آصف اور آذربائیجان کے وزیر برائے دفاعی صنعت، وُگار ولیح اوغلو مصطفیئیف کریں گے۔ اس اجلاس میں دفاع، تجارت اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، آذربائیجان کے نائب وزیر برائے سائنس و تعلیم اور نائب وزیر برائے معیشت بھی تعلیم، جدت طرازی اور اقتصادی ترقی سے متعلق معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.