بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، سردار کوہیار خان ڈومکی

صوبائی وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی سردار کوہیارخان ڈومکی کے زیر صدرات ترقیاتی منصوبوں اور جاری پی۔ایس۔ ڈی۔ پی 2024۔ 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرو ف بلوچ ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی آغا ذوالفقار شاہ کے علاو ہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے تمام ڈویڑژنل ڈائریکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انجینئرز نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی سردار کوہیارخان ڈومکی نے کہا کہ تمام سکیموں کو مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ حالیہ پی۔ایس ڈی پی کے تحت منظور شدہ 763 اسکیموں پر ٹینڈر کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جوکہ انتہائی خوش آئند ہے شہریوں کی تفریح کے لیے ماحول دوست پارک، روڈ ، نالیوں کے نظام ،سولر سسٹم ٹف ٹائٹل ،شمسی توانائی کے جدید سٹریٹ لائٹس بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں۔

محکمہ بلدیات حکومت بلوچستان میں سروسز کی بہتر فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی پر وقت پائے تکمیل کے لیے محکمہ بلدیات کے تمام افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی کی تناسب سے کم وسائل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ عوام کو کوئٹہ اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو مزید اور مثبت تبدیلی نظر آئیگا۔
اجلاس سے خطاب کرتے سیکرٹری بلدیات و دیہی عبدالروف بلوچ نے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے افسران کو ہدایت دی گئی کہ تمام ترقیاتی اسکمیات کو مقررہ مدت تک مکمل کرنے کا عمل یقینی بنائیں گے۔ تمام ٹینڈر کا عمل مکمل صاف وشفاف بنایا جائے گا اور کام کی معیار اور مقدار کے مزید شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل آغا ذوالفقار شاہ محکمہ بلدیات کے تمام سکمیات کی جامعہ پلان پر فوری طور پر عمل کریں تاکہ عوام کو اس پی ،ایس، ڈی ،پی کے ترقیاتی منصوبوں سے جلد مستفید ہو جائے۔ صوبائی وزیرِ بلدیات سردار کوہیارخان ڈومکی نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان کے تمام فلیڈ افسران کی کاوشوں کو سراہا اور وقت پر ٹینڈر کا عمل اور پی ،ایس ،ڈی پی 2024۔2025 کو مکمل کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی سردار کوہیارخان ڈومکی سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے دیہی ترقیاتی اکیڈمی ڈائریکٹوریٹ کا تفصیلی دوری بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.