وزیراعظم شہبازشریف کا فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت، کرک اور خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں مجموعی طور پر30 خوارجی دہشت گردوں کوجہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.