وزیراعلی پنجاب کا کھیلتاپنجاب گیمز کا افتتاح، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش وخروش، تالیاں بجا کر گرمجوشی سے استقبال

:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کھیلتاپنجاب گیمز 2025کا افتتاح کر دیاہے۔وزیراعلی کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش وخروش، تالیاں بجا کر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ انہوں نے تقریب میں آتے ہی پویلین کا رخ کیا کھلاڑیوں،شائقین نے پرجوش استقبال کیا۔ وزیراعلی کی آمد پر پلیئرز کے ڈویژنل دستو نے مارچ پاسٹ کیا۔

256پلیئرز پر مشتمل بہاولپور ڈویژن کے دستے نے مارچ پاسٹ کا آغاز کیا۔انہوں نے نشست سے اٹھ کر پویلین کے سامنے آ کرہاتھ ہلا کر سب پلیئرز کا خیر مقدم کیا۔ اتھلیٹ کینزہ سرفراز نے مشعل لیکر آغاز کیا اور شارقہ حبیب نے مشعل وزیر اعلی مریم نواز کو پیش کیا۔انہوں نے مشعل تیراک شادانہ حبیب کے سپرد کی۔ مختلف سٹارپلیئرز سے ہوتی ہوئی مشعل سے ہاکی ٹیم کپتان شفیق علی خان نے کھیلتا پنجاب مشعل روشن کی۔ وزیراعلی نے روایتی اعلان کرکے کھیلتا پنجاب گیمز کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ٹینس پلیئر اعصام الحق نے کھیلتاپنجاب گیمز کے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔ انہوں نے ہر ڈویژن کا نام لے کر شاباش دی اور تقریب کے بعد پلیئرز میں گھل مل گئیں۔ سابق اولمپیئن خواجہ جنید، نیزہ باز ارشد ندیم،ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ،کبڈی کے سابق چمپئن شفیق اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کھیلتا پنجاب گیمز کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.