پولیو کے خلاف جنگ، والدین بھرپور تعاون کریں، ڈپٹی کمشنرسبی

ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے پولیو مہم کی چیکنگ کے سلسلہ میں ضلع کی مختلف یونین کونسلوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرانزٹ پوائنٹ اور فکس سائٹس پر خود کھڑے ہو کر بچوں کو اپنی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلوائے اور مختلف مقامات پر جا کر انسداد پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عمران خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جسکو جڑ سے ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے ٹیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے کیونکہ بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا نہایت ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.