بلوچستان اسمبلی کااجلاس بدھ ہوگا،کل کے اجلاس میں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی مسودہ پیش کیاجائے گا۔
بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رواں سیشن کاپہلااجلاس آج بروزبدھ 21مئی کو صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی مسودہ، انسداد دہشتگردی(بلوچستان ترمیمی) مسودہ ،غلام فاروق میموریل ہسپتال بلیدہ کا مسودہ قانون کے علاوہ وزیر خزانہ کی جانب آڈٹ رپورٹ برا اکائونٹس آف ڈائریکٹرایجوکیشن سکولز مالی سال 2017-18تا 2021-22 ،آڈٹ سال 2022-23ایوان میں پیش کرینگے ۔