مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین مینگل، سعد اللہ اچکزئی، حاجی ہاشم کاکڑ، ظفر کاکڑ ، عبدالخالق آغا، عبدالعلی دمڑ، ودان علی کاکڑ ، اللہ داد اچکزئی ، جہانگیر لانگو، نقیب اللہ کاکڑ، عمر اچکزئی ، سید عبدالطیف سمیت دیگر نے پنجگور انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران پنجگور کے صدر فرید بلوچ اور ان کی کابینہ کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیکر تاجروں کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر ہم کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتے قبل پنجگور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئی تھی جس میں تاجر برادری کی جانب سے ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس کے تمام شواہد اور ملزمان کی سی ڈی آر بھی حاصل کی گئی پولیس انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام نے ایک ہفتے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی دو ہفتے گزرنے کے باوجود نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے تاجر برادری اور عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور پنجگور میں مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے احتجاج شروع کیا گیا ہے جس ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت ، پولیس ، پنجگور انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرکے قانون کے شکنجے میں جھکڑا جائے تاکہ تاجر برادری کو انصاف مل سکے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اگر متعلقہ انتظامیہ اور پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان، مرکزی انجمن تاجران پنجگور کے ساتھ ملکر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کرے گی جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری پنجگور پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی مرکزی انجمن تاجران اپنے تاجروں کے حقوق کے حصول اور ان کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔