منگچر،قلات ،اسسٹنٹ کمشنرزکی زیرنگرانی یوم استحصال پروگرامزکامیاب بنانے کیلئے افسران کو کو شیڈول پلان سے آگاہ کردیا گیا

.قلات

حکومت بلوچستان کی جانب سے 5 اگست 2025 کو یومِ استحصال کشمیرکے موقع پر خصوصی تقریبات، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے انتظامات کو قلات انتظامیہ نے حتمی شکل دیدی ہے ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں 5 اگست یومِ استحصال کی مناسبت سے ضلع اور تحصیل لیول پرمختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں منگچراورقلات کے اسسٹنٹ کمشنرزکی زیرنگرانی یوم استحصال کے پروگرامزکو مؤثر اور منظم انداز میں کامیاب بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ افیسران کو شیڈول پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے سرکاری ذرائع کی مطابق یوم استحصال کشمیرکی مناسبت سے ضلع بھر میں خصوصی سیکیورٹی پلان بھی تیارکرلیا گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.