وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھٹ شاہ پہنچے

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھٹ شاہ پہنچے جہاں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر بلوچستان کے صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی، میر محمد صادق عمرانی سیاسی رہنما میر ساجد دشتی اور دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ مزار شاہ عبداللطیف بھٹائی پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی میر سرفراز بگٹی نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے والد کے مزار پر بھی حاضری دی اور دعا کی بعد ازاں وزیراعلی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے لطیف ادبی کانفرنس میں بھی شرکت کی، جہاں میر سرفراز بگٹی نے سندھ کے نامور ادیبوں اور دانشوروں سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے حوالے سے تین مختلف کتب کی رونمائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.