اکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2025

استامحمد ۔ رپورٹ عبداللہ مگسی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جعفر آباد ڈیرہ مراد جمالی ریجن کے سلسلے میں مورخہ21 اگست 2025 کوگورنمنٹ بوائزہائی اسکول استا محمد کے ٹرائلز میر عبدالنبی خان جمالی PCB کرکٹ گراؤنڈ استامحمد محمد میں ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے کوچ شبیرجان مستوئی نےلئے۔ گورنمنٹ بوائزہائی اسکول استا موجود تھے اسکول کے رجسٹرڈ بچوں نے بڑھ چڑھ کر ٹرائلز میں حصہ لیا اور یہ عزم ظاہر کیا کہ ہم بہترین کرکٹ کھیل کر اپنے اسکول شہر اور اپنے ضلع کا نام روشن کریں گے۔اسکول انتظامیہ اور بچوں نے pcb کے ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہےپی سی بی کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کی جتنی تعریف کی جاۓ کم ہے آخر میں گورنمنٹ بوائزہائی اسکول استامحمد نے بہترین انتظامات پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جعفر آباد کے صدر جناب میر اسحاق خان جمالی صاحب اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جعفر آباد کے چئیرمین جناب میر ابراھیم خان جمالی صاحب کا شکریہ ادا کیا اوراسکول انتظامیہ نے اپنے اسکول کے شاگردوں کے لئےریفریشمنٹ کا اہتمام کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.