کوئٹہ کے شہر سریاب روڈ طارق ہسپتال ماسٹر کالونی بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار ہو گئی

کوئٹہ(سٹی رپورٹر ) کوئٹہ کے شہر سریاب روڈ طارق ہسپتال ماسٹر کالونی بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار ہو گئی گلی محلوں میں شہریوں کی جانوں سے کھیلا جانے لگا محکمہ صحت کے حکام فہرستیں موجود ہونے کے باوجود روک تھام میں ناکام ہوگئے سریاب کے شہریوں نے صوبائی وزیر بخت محمد کاکٹر اور سیکٹریری صحت سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شہر سریاب بھر کے گلی محلوں میں موجود عطائی ڈاکٹرز نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنا اور زندگیوں سے کھیلنا شروع کر رکھا ہے جن کو ختم کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ کے آفیسر اور محکمہ صحت میں موجود انسپکٹرز ناکام نظر آتے ہیں سوسائٹی میں موجود ڈاکٹرز کی رجسٹرڈ تنظیموں نے عطائیت کے خاتمے کیلئے کئی بار آواز بلند کی جن کی شنوائی نہیں ہوئی اور اسی بات کے پیش نظر صوبائی صحت کوئٹہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کا قیام وجود میں لایا محکمہ صحت کے ملازمین اپنے متعلقہ آفیسرز کی آشیر باد سے اپنے اپنے علاقوں میں بطور عطائی ڈاکٹر عوام کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے نظر آتے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں مذکورہ حضرات برسوں سے لوٹ رہے ہیں اور لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں جب کوئی انتظامی آفیسر ایکشن کا حکم صادر کرتا ہے تو متعلقہ افسر عطائیت کے خلاف مہم کا ڈھونگ رچا لیتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ سب اچھے کی رپورٹ پیش کر کے بری الزمہ ہو جاتے ہیں سریاب کے شہریوں اور سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکٹر اور سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عطائیت کے خلاف موثر ایکشن لیتے ہوئے ان کے خاتمے کو یقینی بنائیں اور محکمہ صحت سریاب کے متعلقہ آفسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.