ناظم اعلی شہری دفاع کی ہدایت کے مطابق آذاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ملکی حالات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ اور رضاکاران کی رجسٹریشن کا انعقاد کیا گیا

ناظم اعلی شہری دفاع کی ہدایت کے مطابق آذاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ملکی حالات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ اور رضاکاران کی رجسٹریشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ شرکاء کو مندرجہ ذیل موضوعات پر تربیت دی:ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ)خون کے بہاؤ کو روکنے کے طریقے،فریکچر کی فرسٹ ایڈ،CPR (دل و سانس کی بندش پر فوری اقدام)،Choking (سانس رکنے کی صورت میں امداد)،مریض کو سٹریچر یا ہاتھوں سے بنائی گئی سیٹ کے ذریعے منتقل کرنے کے طریقیفائر سیفٹی اور آگ بجھانے کے اقدامات قدرتی وناگہانی آفات سیلاب،زلزلہ،کلاؤڈ برسٹ کے حوالہ سے تربیت دی گئی تربیتی سیشن میں نوجوانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شہری دفاع کی رضاکار ٹیم میں رجسٹریشن بھی کروائی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں ہنگامی صورت حال میں بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن خدمات انجام دیں گے۔شرکاء نے اس موقع پر سول ڈیفنس کے شعبہ ٹرینینگ کا شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے اس اہم اور مفید ورکشاپ کا انعقاد ممکن بنایا۔ اس طرح کے تربیتی پروگرام مقامی سطح پر شہری دفاع کے نظام کو فعال بنانے کی ایک قابل تقلید مثال ہے، جسے مستقبل میں دیگر دیہات تک وسعت دینے کی ضرورت ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.