پاکستان پیپللز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائشگاہ پر انتخابی حلقے کے بڑی تعداد میں عوام اور معززین نے ملاقات کی

کوئٹہ (23 اگست) پاکستان پیپللز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائشگاہ پر انتخابی حلقے کے بڑی تعداد میں عوام اور معززین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقے کے معتبرین، قبائلی عمائدین، نوجوان اور سیاسی کارکنان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران عوام نے حاجی علی مدد جتک کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیم، صحت، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی درخواست کی۔ عوامی نمائندوں نے کہا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

حاجی علی مدد جتک نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی خدمت ہی ان کی سیاست کا مقصد ہے۔ اس موقع پر عوام نے حاجی علی مدد جتک کی عوام دوست پالیسیوں اور حلقے کے لیے خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.