گنداخہ: گرلز پرائمری اسکول کی عمارت کا افتتاح، تعلیم کے فروغ کے لیے اہم قدم

گنداخہ (نورحسن جمالی) ورڈز پاکستان کی جانب سے پی پی اے ایف کے تعاون سے گوٹھ کریم بخش جمالی میں گرلز پرائمری اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر باوقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کے بھتیجے میر ضرار ناصر خان جمالی تھے، جنہوں نے ربن کاٹ کر عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا۔

تقریب میں ورڈز پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر محمد حیات جمالی کے صاحبزادے عبدالرحمن جمالی، کمیونٹی نمائندگان رحیم بخش جمالی، ایس ایچ او باغ ہیڈ حضور بخش جمالی، پروجیکٹ انجینئر بابر علی قمبرانی، عبدالرشید قمبرانی سمیت گنداخہ و اوستا محمد سے تعلق رکھنے والے صحافی برادری کے ارکان سلیم گوپانگ، نور حسن جمالی اور سونا خان جمالی نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر ضرار ناصر خان جمالی نے کہا کہ:
“ہم ورڈز پاکستان اور پی پی اے ایف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے۔ اس خطے میں تعلیم کی اشد ضرورت ہے جبکہ بیشتر اسکولوں کی حالت نہایت خستہ ہے۔ کمیونٹی کے بھرپور تعاون اور اداروں کی دلچسپی کے باعث یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے علاقے کی بچیاں بہتر تعلیمی مواقع حاصل کر سکیں گی اور یہی مستقبل میں ایک روشن و خوشحال سماج کی بنیاد ثابت ہوگا۔

آخر میں کمیونٹی کی جانب سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ آئندہ بھی تعلیم و ترقی کے منصوبوں میں اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.