ترجمان اسلام آباد پولیس
چیف ٹریفک آفیسر پری گل ترین کا چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز کا اچانک دورہ۔
شہر اقتدار میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔
تاجر برادری اور شہریوں سے ملاقات کی۔
تاجروں کو ٹریفک کے متعلق درپیش مسائل سنے۔
متعلقہ افسران کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ٹریفک افسران کو ہر صورت ٹریفک رواں دواں کی رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہوئےرش کو منظم انداز میں کنٹرول کیا جائے۔سی ٹی او
مراکز میں موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی پارکنگ لائن لگائی جائیں۔ چیف ٹریفک آفیسر
ڈبل اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔ سی ٹی او
رش میں ثابت قدم ہو کر مستعدی کے ساتھ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں،سی ٹی او
شاپنگ کے لئے آئے شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر
ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ سی ٹی او
شاپنگ کے لئے آئے شہری اپنی گاڑیاں مرکزی شاہراہوں پر کھڑی نہ کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر
گاڑیاں مختص پارکنگ میں پارک کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ پری گل ترین
شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر اطلاع دیں۔ چیف ٹریفک آفیسر پری گل ترین