نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی)
رکن صوباٸی اسمبلی محترمہ ہادیہ نوازبہرانی کےمنظور کردہ فنڈزسےڈیره الہیار میں ترقیاتی اسکیمات پرکام جاری ہیں ڈپٹی میئرمیرربنواز خان بہرانی کی تجویزکندہ شھید مراد کرکٹ گراؤنڈ کا کام معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر علی دوست عمرانی کی نگرانی میں تیزی سے جاری ہے شھید مراد کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعی مٹی ڈالا جارہاہے شھید مراد کرکٹ گراؤنڈ جعفرآباد کے کھیلاڑیوں کیلئے ایک مثالی گراؤنڈ ثابت ہوگا ایس ڈی او عاشق علی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد ندیم بہرانی کے بی کنرانی اسرار احمد عمرانی نے شھید مراد کرکٹ گراؤنڈ میں تیزی سے جاری کام کا معائنہ کیا شہید مراد کرکٹ گراؤنڈ میں جاری کام کو سہرایا انہوں نے جاری ترقیاتی اسکیمات سےمتعلق بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ڈیرہ الہیار سٹی شھید مراد کرکٹ گراؤنڈ پریس کلب جعفرآباد سمیت بڑےترقیاتی اسکیمات پر کام زوروشورسےجاری ہیں محترمہ ہادیہ نوازبہرانی کےفنڈزسےترقیاتی اسکیمات میں تمام ترکام اجتماعی عوامی مفادات اور اہم ضرورت اسکیمات ہیں جن کی تکمیل سےعوام کےمساٸل میں غیرمعمولی کمی آٸیگی اورشہرکی خوبصورتی نظرآٸیگی ان کاکہنا تھاکہ ترقیاتی اسکیمات میں انتہائی بہتری اورمعیاری کاموں کی تکمیل سےعوام مستفیدہوسکیں گے