ایس ایچ او تھانہ ہیڈ باغ حضور بخش جمالی اور سی آئی اے انچارج مقبول احمد جمالی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راہب ولد رسول بخش قوم برڑو کو ضلع جیکب آباد (سندھ) سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ہیڈ باغ میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم گزشتہ 23 سال سے اشتہاری تھا اور پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ہیڈ باغ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
سال 2002 میں تھانہ ہیڈ باغ کی حدود میں ملزم راہب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شخص کو اغواء کیا اور ایک دوسرے شخص کو قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ سنگین نوعیت کا تھا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ مقدمہ اس وقت نہایت ہائی پروفائل رہا اور میڈیا کی خاص توجہ کا مرکز بنا۔ واردات کے فوراً بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا