حکومت نوجوانوں کیلئے تعلیم، روزگار اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ کیا اور اس موقع پر اپنے حلقے کے معززین، بزرگوں اور عوام سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بزرگوں سے ملاقات کے دوران ان کی دعائیں اور رہنمائی حاصل کی جبکہ عوامی مسائل،مقامی ضروریات اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور بیکڑ سمیت پورے حلقے کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوجوانوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ بلوچستان کا مستقبل ہیں، اس لیے حکومت ان کے لیے تعلیم، روزگار اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور علاقے کے ترقیاتی سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.