نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور اقوام بنگلزئی کے سربراہ، سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کو دل بڑا کرتے ہوئے پرامن احتجاج کو برداشت کرنا چاہیے اور گرفتار سیاسی رہنماں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 2 ستمبر کے دلخراش واقعے کے بعد بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی انجمنوں کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا، مگر حکومت نے اس کے جواب میں لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ اور رہنماں و کارکنوں کی گرفتاریاں کیں جو نہایت افسوسناک عمل ہے۔
سردار کمال خان بنگلزئی کا کہنا تھا کہ سیاست میں برداشت اور رواداری بنیادی اصول ہیں، مگر حکومت نے پرامن احتجاج کو سننے کے بجائے طاقت کا استعمال کیا۔ لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاریاں عوامی جذبات کو مزید بھڑکانے کے مترادف ہیں اور یہ طرزِ عمل کسی بھی طور دانشمندانہ نہیں