چیف ایگز یکٹیو آفیسر بلوچستان اسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن (BAEC) کے اعلامیہ کے مطابق اس سال (سرد علاقہ جات) کے جماعت ہشتم (ریگولر گورنمنٹ سکولز، پرائیویٹ سکولز، کیڈٹ کالجز، بی آر سی کالجز اور پرائیویٹ امیدواران) کے امتحانات بمورخہ 24 نومبر تا 29 نومبر 2025ء تک منعقد ہوں گے۔
اس سلسلے میں امتحانی فارم بمورخہ 10 ستمبر سے 4 اکتوبر 2025ء تک مبلغ 800 روپے کے ساتھ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کے دفتر میں جمع کیا جاسکتا ہے۔
جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد 06 اکتوبر تا 11 اکتوبر 2025 تک مبلغ 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ یعنی مبلغ 900 روپے بمعہ امتحانی فارم وصول کیے جا سکتے ہیں اور امتحانی فیس متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کے آفیشل بینک اکاونٹ میں جمع ہوں گے۔ مزید معلومات کیلئے اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سے رابطہ رکھیں۔جبکہ امتحانی فارم، ڈیٹ شیٹ، ماڈل پیپر زبیک کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں