بلوچستان کے 53 ہزار نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کی تربیت دی جا رہی ہے، وجیہہ قمر

وفاقی وزیرِ مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے کوئٹہ میں نیو ٹیک کے زیرِ اہتمام جاری سائبر سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز کے مرکز انوسٹا ڈی ایچ اے کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انوسٹا کرنل ر عمران توقیر نے کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی اور ادارے کی سرگرمیوں اور طلبا کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔
کرنل ر عمران توقیر نے بتایا کہ نیو ٹیک کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق تین ماہ کے جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں جن میں پچاس پچاس طلبا زیرِ تربیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کلاسز میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ حاضری اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

ان کے مطابق بلوچستان کینوجوان خوداعتمادی اور محنت پر یقین رکھتے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت وجہیہ قمر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف بلوچستان کے نوجوانوں کو مین سٹریم میں لانے اور انکے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق کورسز کرارہے ہے تاکہ صوبہ بلوچستان کے باصلاحیت طلبا و طالبات پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ وفاقی حکومت کی کوششوں سے بلوچستان کے 53 ہزار نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کی تربیت دی جا رہی ہے، جو صوبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے جبکہ بلوچستان میں چھ دانش اسکول بھی قائم کیے جا رہے ہیںوفاقی وزیر مملکت وجہیہ قمر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے اور ہمیں اس کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے۔
اور فتنہ الہندوستان کا ہم۔سب نے ملکر مقابلہ کرنا یے تاکہ اسکے مکروہ عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنایا جاسکے۔ دورے کے موقع پر وزیرِ مملکت وجیہہ قمر نے کلاسز کا معائنہ کیا، طلبا سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اب وہ وقت گزر گیا جب نوجوان نوکریوں کے انتظار میں رہتے تھے، ہمیں انہیں ہنرمند بنانا ہے تاکہ وہ خود روزگار کے مواقع پیدا کر سکے ۔
وزیرِ مملکت وجیہہ قمر نے کہا کہ بلوچستان میں چھ دانش اسکول قائم کیے جا رہے ہیں جو صوبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہونگے اور جب بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے اور ہمیں اس کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے۔انہوں نے اکہا کہ فتنہ ہندوستان پاکستان کی جڑوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر بھارت کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا ہوگا۔
پاکستان ایک کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے وجیہہ قمر نے طلبا اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو سیکھ کر ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی راہ پر گامزن کریں، تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکے۔وفاقی وزیرِ مملکت وجہیہ قمر نے نیو ٹیک انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور بلوچستان میں مزید ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹرز کے قیام کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈائریکٹر نیوٹیک حسین بخش مگسی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.