مستونگ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سٹی تھانہ مستونگ نذیر احمد لانگو نے ایس پی مستونگ اللہ بخش بلوچ کی ہدایات پر شیرین آب روڈ پر کارروائی کی۔ پولیس کو مخبرِ خاص سے اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ گروہ گاڈیوں سے بھتہ وصولی میں مصروف ہے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار موٹر سائیکلیں، ایک ٹی ٹی پستول اور بھتے کی رقم تیرہ ہزار چار سو روپے برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان حبیب اللہ ولد محمد علم،افتخار ولد محمد علم،غلام رسول ولد مصری خان،منیر احمد ولد غلام رسول،سفر خان ولدمحمد عظیم،اور محمد ریاض ولد حاجی خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔