مولاناہدایت الرحمن بلوچ کاسربندن میں قائم فشریز ٹریننگ سنٹر کا دورہ ،جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے سربندن میں قائم فشریز ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں سے متعلق افسران اور ذمہ داران سے معلومات حاصل کیں اور کام کی رفتار کے بارے میں استفسار کیا۔
دورے کے دوران مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ فشریز ٹریننگ سنٹر کا قیام علاقے کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور تربیت کے نئے دروازے کھولے گاانہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں کی ترقی فشریزکے استحکام سے وابستہ ہیلہٰذااس شعبے میں جاری منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔مولانا ہدایت الرحمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبے کو معیارکے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ تربیتی سرگرمیاں جلد از جلد شروع کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہی گیری سے وابستہ نوجوانوں کو جدید تربیت اور سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔اس موقع پر جنرل کونسلر شبیر گورگیج بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام منتخب نمائندے مل کر کام کر رہے ہیں۔
قبل ازیں گوادر کے سینئر فٹ بالرز کے وفدنے گوادرمیں ایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان بلوچ سے ملاقات کی علاقے میں فٹبال کی ترقی و فروغ اور فٹبال ٹیموں کو درپیش مسائل پر بات چیت۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ کامسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔گوادر کے سینئر فٹبالر کیپٹن اللہ بخش کی سربراہی میں گوادر کے سنئیر فٹبالروں پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفد نے ایم پی اے گوادر کو گوادر میں فٹبالروں اور فٹبال ٹیموں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے صوابدیدی فنڈز سے گوادر کے تمام رجسٹرڈ فٹبال ٹیموں کے کلبوں کی تزئین و آرائش اور تعمیرات کرانے ، سورگ دل گرائونڈ کو جلد مکمل کراکے کھیل کے قابل بنانے سمیت کھلاڑیوں کے جملہ مسائل حل کرائیں۔
جس پر ایم پی اے نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی ان مسائل کی حل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے انھوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ اسپورٹس کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔ اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کے مسائل کے حل ان کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔انھوں نے وفد کو یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ وہ گوادر کے کھیل کے میدانوں کو آباد کرانے کے ساتھ اسپورٹس مین کو جملہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.