اساتذہ کی غیر حاضری وغفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر نصرالدین توخئی نے کہاکہ دکی کو بس کی فراہمی پر وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی وزیرتعلیم راحیلہ درانی اور صوبائی مشیر جنگلات سردار مسعود خان لونی سیکرٹری تعلیم اسفندیار خان کاکڑ کاشکریہ اداکرتے ہیں تعلیمی نظام کو مذید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اساتذہ کی غیر حاضری وغفلت برداشت نہیں کی جائیگی بس کی فراہمی سے طلبا کو سکول آنے جانے کی سہولت میسر ہوگی ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصرالدین نے گورنمنٹ ہائی سکول دکی کو بس کی فراہمی کے مو قع پرکررہے تھے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر صابر خان۔
ناصر بھی موجودتھے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی وزیرتعلیم راحیلہ درانی سیکرٹری ایجوکیشن اسفندیار خان کاکڑ اور خصوصا حلقہ کے ایم پی اے صوبائی مشیرجنگلات سردارمسعود خان لونی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سکولوں کو بسوں کی فراہمی سے طلبا کو پک اینڈڈراپ کی سہولت میسر ہوگی اور تعلیم کو فروغ ملے گا جوکہ وزیراعلی سرفراز بگٹی اور وزیرتعلیم راحیلہ درانی کی تعلمی وژن اور بہترین اقدام ہے انہوں نے کہاکہ نے سردار مسعود خان لونی کی انتھک کوشش کرکے اپنے حلقہ کیلئے بس منظور کرایا جو نیک شگون اور تعلیم دوستی کاثبوت ہے۔

بس کی فراہمی سے دوردراز علاقوں سے بچے بروقت سکول پہنچ جائیں گے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ دکی میں تمام سکولوں کو فعال کردیا ہے مز ید بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں سکولوں کے دورے کئے جارہے ہیں اساتذہ اپنی فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیں کیونکہ بچے ہماری روشن مستقبل ہے اساتذہ کی غیرحاضری اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی غیرحاضر اساتذہ کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.