اپوزیشن کااحتجاج،بلوچستان اسمبلی نے بچوں کی شادی ممانعت کا بل منظور کرلیا

بلوچستان اسمبلی نے بچوں کی شادی ممانعت کا بل منظور کرلیا۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کااجلاس سپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی جانب سے بچوں کی شادی کی ممانعت 2025ء کا بل اسمبلی میں پیش کیا ۔اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ اپوزیشن کو اپنی رائے دینے کیلئے وقت دیاجاتاہے ،امید ہے کہ وہ شورشرابے کی بجائے اپنی رائے کااظہار کرینگے ،قانون سازی کے حوالے تحریک ایوان میں پیش ہوچکی ہے،اس پر رائے شماری کرائی جائے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ ہم پارٹی کے منشور کے مطابق چلیں گے۔
بعدازاں سپیکر نے مولانا ہدایت الرحمن کے غیر پارلیمانی الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کردئیے۔صوبائی اسمبلی اجلاس میں نماز جمعہ کیلئے وقفہ کیاگیا۔وقفہ کے بعد اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔اپوزیشن لیڈر نے ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی،ارکان اسمبلی بعدازاں ایوان نے بچوں کی شادی ممانعت کا بل منظور کرتے ہوئے سپیکر نے اسمبلی اجلاس 17نومبر تک کیلئے ملتوی کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.