موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر (یعنی تقریباً 3.4 فیصد) اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی لیٹر یا 0.7 فیصد کمی کا امکان ہے۔
یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی نیٹ قیمتوں میں بالترتیب تقریباً 12 روپے 50 پیسے اور 23 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی ایکس ڈپو قیمتوں میں بھی بالترتیب 8 روپے 80 پیسے (4.8 فیصد) اور 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر (4.4 فیصد) اضافے کا خدشہ ہے، فی الوقت مٹی کا تیل 185 روپے اور ایل ڈی او 164 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔