مچھ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر پایپ لائن پڑنے کے باعث بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گیس فراہمی متاثر ہوئی ہے

*کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات کو گیس کی فراہمی متاثر۔ مچھ کے قریب ٹرانسمیشن لائن میں شگاف پڑ گیا۔*

مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پایپ لائن میں شگاف پڑنے کے باعث بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گیس فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

یہ 18 انچ قطر کی QPCEP پایپ لائن ہفتہ کی صبح پانچ بجے رپچر ہوئی جس کے باعث مندرجہ ذیل علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

*پشین، کچلاک، زیارت، بوستان، حرمازئی، مستونگ، قلات، منگوچر، کڈھ کوچہ اور ان سے ملحقہ علاقے*

تاہم متبادل انتظام کے طور پر گیس کی فراہمی سوئی سدرن کی 12 انچ قطر QPL لائن کے ذریعے محدود سطح (کم پریشر) پر مندرجہ ذیل علاقوں میں جاری ہے۔

*کوئٹہ شہر کے مضافات کے بعض علاقے بشمول, نواں کلی, حنہ، سراۓ گھُرغئی، پشتون آباد اور ایسٹرن بائی پاس کے کچھ علاقے۔*

سوئی سدرن گیس کے تکنیکی عملے کو جاۓ وقوع کے لیے فوراً روانہ کردیا گیا تھا۔ پایپ لائن کی جلد مرمت کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

اس صورتحال کے تناظر میں ادارہ اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے اور شہری علاقوں میں کھانے پکانے کے اوقات کے دوران گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔

اس وقت مرمتی کام کی تکمیل کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا مگر ادارہ اپنے صارفین کو صورتحال سے مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔

سلمان احمد صدیقی

ڈپٹی جنرل منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور مرکزی ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی

Leave A Reply

Your email address will not be published.