بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے منگل کے روز عالمو چوک کوئٹہ میں واقع جعلی طبی عمل اور غیر معیاری صحت خدمات کے خاتمے کے سلسلے میں خصوصی انسپکشن ڈرائیو کا انعقاد کیا۔
انسپکشن کے دوران کمیشن نے ایک ڈینٹل کلینک اور ایک جنرل پریکٹیشنر (جی پی)کلینک پر قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جبکہ 9کلینکس اور ایک ہسپتال کو بی ایچ سی سی میں لازمی رجسٹریشن نہ ہونے پر نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں ۔
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ کاکڑ کے مطابق صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کی نگرانی اور ریگولیشن کا عمل جاری ہے تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور مستند طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ کمیشن نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ یا غیر معیاری مرکز کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔