سبی کاتین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دوسرے روز میں داخل ، ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحیدکی شرکت

سبی کاتین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے، ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحیدکی شرکت۔

سبی میں تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع جاری ہے تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحیدشریک ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں قافلوں کی صورت میں سبی آمد جاری ہے اس سلسلے میں سیکورٹی کے انتظامات میں بھی غیر معمولی اضافہ کرکے سبی پولیس ،لیویز فورس ،بلوچستان کانسٹیبلری کے علاوہ ایف سی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کاعمل انتہائی سخت کردیاگیاہے اس کے علاوہ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی سادہ لباس میں ملبوس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے اجتماع گاہ اور اس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کے روز علی الصبح ہو گی،جبکہ اس ضمن میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سبی پولیس نے ٹریفک پلان ترتیب دے کر اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے لیے شہر کے خارجی راستوں اور انٹر چینجز کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.