ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ضلع کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ونگ کمانڈنٹ ایف سی کرنل محمد یونس، ڈی ایس پی مولاداد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب بگٹی، ڈی ایس ایم غلام رسول کھیتران، کسٹم انچارج محمد ذیشان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال، سرحدی علاقوں میں نگرانی، انسدادِ سمگلنگ اقدامات، صحت عامہ کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے باہمی رابطہ اور تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بارکھان میں امن قام رکھنا اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے، صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان کی پالیسیوں کے مطابق عوامی مفاد میں اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور ضلع میں پائیدار امن و ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.