،سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا ربانی خان کاکڑ کے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاون نواب ثنااللہ خان زہری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری ربانی خان کاکڑ کی والدہ محترمہ کی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نواب ثنااللہ زہری نے ربانی خان کاکڑ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم نعمت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے میں دعا گو ہوں اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ خان زہری نے مرحومہ کی اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحومہ کی بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.