گڈانی محنت کش ایمپلائز یونین بلوچستان کا شپ ریسائیکلنگ انڈسٹری کے محنت کشوں ،مزدوروں کی صحت ،سیفٹی صورتحال پر اظہار تشویش

گڈانی محنت کش ایمپلائز یونین بلوچستان کے صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی جنرل سیکرٹری عابد بٹ نے گڈانی میں ایشیاء کی سب سے بڑی شپ ریسائیکلنگ انڈسٹری کے محنت کشوں اورمزدوروں کی کام کے دوران صحت اور سیفٹی کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مزدو روں کو کام کیدوران جان کے خطرات لاحق ہیں انہوں نے صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان اور بی ڈی اے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم او۔
انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کیساتھ گڈانی کی ترقی خصوصا گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنیوالے مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی بڑے بحری جہازوں کو سکریپ میں تبدیل کرنے کے دوران کام کرنیوالے مزدوروں کی جان کی حفاظت صحت کی سہولیات کی فرامی حادثات سے بچائو کے آلات فراہم کرنے اور گڈانی شپ ریسائکلنگ یارڈ میں مختص پلاٹوں پر ہیلتھ ایمرجنسی کے سینٹرز کے قیام کے حولے سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم او اور آئی ایل او کے گڈانی شپ ریسائیکلنگ یارڈ کے حواے سے معاہدے کی پاسداری کی جائے کام کے دوران مزدوروں کو کم سے کم اجرت کے قانون کے مطابق 45 ہزار روپے مکمل تنخواہوں کیساتھ تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ورنہ گڈانی محنت کش ایمپلائز یونین پلوچستان مزدوروں کے فوریحل طلب مسائل کے حل کیلئے صوپائی حکومت اور دیگر عالمی اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کرے گی گڈانی میں مزدوروں کے مسائل حل نہ ہونے کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.