مولانا ہدایت الرحمان کی ایس ایس پی گوادرسے ملاقات

امیرجماعت اسلامی بلوچستان،قائد حق دو تحریک اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ایس ایس پی گوادر عبدالرحمان ترین سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گوادر میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور حال ہی میں ڈکیتی کے دوران پیش آنے والے قتل کے افسوسناک واقعے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے واضح الفاظ میں کہا کہ گوادر کے پرامن ماحول کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر میں امن و امان کے قیام کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔

اس موقع پر ایس ایس پی گوادر عبدالرحمان ترین نے ایم پی اے گوادر کو یقین دہانی کرائی کہ شہر میں امن و امان کی بحالی اور جرائم کی روک تھام کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی اس حوالے سے مزید سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ملاقات کے موقع پر ایم پی اے گوادر کے پرسنل اسسٹنٹ وسیم صمد بھی ہمراہ موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.