حکومت بلوچستان کے ویژن کے تحت امن و امان کی صورت حال اور مہنگائی کو کنٹرول کے لئے آج ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ نے موسی’ خیل شہر کا دورہ کیا

حکومت بلوچستان کے ویژن کے تحت امن و امان کی صورت حال اور مہنگائی کو کنٹرول کے لئے آج ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ نے موسی’ خیل شہر کا دورہ کیا اس موقع پہ پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ تھی اسسٹنٹ کمشنر نے بازار کے مختلف مقامات پہ دکانوں اور ریڑھیوں پہ اشیا کی قیمتیں معیار اور امن و امان کا جائزہ لیا عوام اور تاجروں سے ان کے مسائل پوچھے اس موقع پہ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام اور تاجروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مہم اور امن کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں معائنے کے دوران مختلف دکانوں کو وارننگ دی کہ مہنگائی اور معیار پہ کوء رعایت نہیں دی جائیگی عوام نے حکومت بلوچستان کی کارکردگی پہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن ساتھ دینے کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی سیاست کو رد کرتے ھوئے حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کا عہد کیا اس موقع پہ اسسٹنٹ کمشنر نے بھی عوام اور تاجروں سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.