الخدمت فاونڈیشن ضلع نصیر آباد کے تحت الخدمت فانڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی کے صدارت میں سرکٹ ہائوس ڈیرہ مراد جمالی میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں الخدمت فاونڈیشن بلوچستان ریجن کے ذمہ داران فیضان علی، انجنیئر عدیل عبداللہ خان اور جماعت اسلامی نصیر آباد کے امیر بشیر احمد ماندائی دیگر ضلعی ذمہ داران اور نصیر آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات الخدمت فاونڈیشن نصیر آباد کے رضا کاران نے شرکت کی۔
کانفرنس میں امیر ضلع بشیر احمد ماندائی نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ڈونرز کانفرنس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔الخدمت فاونڈیشن ریجن کے ذمہ داران نے ویڈیو کلپس کے ذریعے الخدمت فاونڈیشن کے ملکی اور بیرون ملک خدمات سے سامعین کو آگاہ کیا۔
الخدمت فاونڈیشن بلوچستان ریجن کے صدر عبدالمجید سربازی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے جاری اسکیمات اور پراجیکٹ کی تفصیل سے آگاہی فراہم کی اور اہل خیر سے درخواست کی کہ اپنے صوبہ و ضلع اور علاقے کے ضرورت مندوں کی فلاح اور اور اپنی آخرت بنانے کیلئے الخدمت فاونڈیشن سے بھرپور تعاون فرمائیں تاکہ آپ کے تعاون کے نتیجے میں ہم علاقے کے دور دراز میں بسنے والے حاجت مندوں و ضرورت تک پہچ سکیں۔
اس موقع پر حاجی غلام رسول سولنگی اورمیرامداد سولنگی کی طرف سے ان کے بھانجے عبد النبی سولنگی نے الخدمت فاونڈیشن کے مستقبل کے پراجیکٹس کیلئے ایک کروڑ مالیت کی 4 ایکڑ زمین اور حاجی عبدالرشید پرکانی کی طرف سے ان کے بھائی شبیر احمد پرکانی نے 50لاکھ مالیت ایک ایکڑقیمتی زمین عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ مزید2مخیر حضرات نے ایک ایک یتیم بچوں کی پرورش کا ذمہ لیا جو سالانہ66ہزارروپے بنتی ہے۔
مزید مخیر حضرات نے مزید ایک لاکھ پچپن ہزار روپے کے نقد رقومات کا اعلان بھی کیا۔ڈونرز کانفرنس کے بعد الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی نے اپنے ریجنل ٹیم اور جماعت اسلامی نصیر آباد کے ذمہ داران کے ہمراہ علاقے کی معزز شخصیات سابق صوبائی وزیرحاجی عبدالغفور لہڑی،حاجی محمد فاروق عمرانی، ڈاکٹرمشتاق احمد عمرانی،استاد مقبول احمد عمرانی اور دیگر اہل خیر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔الحمدللہ ملاقاتیں با مقصد اور با معنی رہے، امید ہے کہ نصیر آباد بلوچستان کا گرین بیلٹ ہونے کا اعزاز رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں الخدمت فاونڈیشن کو ملکی سطح پر ایڈ کرنے والا علاقہ ہونے کا بھی اعزاز بھی حاصل کرے گا۔