بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا سنٹرل پولیس آفس بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اے ٹی ایف کوئٹہ محمد ہاشم مہمند کو اے آئی جی پی کمپلینٹ سی پی او کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عبدالجبار کو رپورٹ ٹو سی پی او کوئٹہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غلام مرتضیٰ کو پرنسپل پی ٹی سی خضدار سے تبدیل کرکے ایس پی کچھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ماز الرحمان کو ایس پی کچھی کے عہدے سے ہٹا کر ایس پی اوستا محمد مقرر کر دیا گیا ہے۔ غلام حسین باجوئی کو ایس پی اوستا محمد کے عہدے سے ہٹا کر سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح خلیل اللہ کاکڑ کو ایس پی واشک تعینات کیا گیا ہے جبکہ شفیق الرحمن کو ایس پی واشک کے عہدے سے تبدیل کر کے اے آئی جی پی لیگل سی پی او کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

خورشید احمد کو اے آئی جی پی لیگل سی پی او کوئٹہ سے تبدیل کر کے ایس پی سوراب تعینات کر دیا گیا ہے۔مزید برآں محمد انور بادینی کو ایس پی دکی کے عہدے سے ہٹا کر سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گل احمد کو رینج کمپلینٹ آفیسر ڑوب سے تبدیل کرکے ایس پی شیرانی تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اختر محمد اچکزئی کو ایس پی سوراب سے تبدیل کرکے سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ منصور احمد کو ڈی ایس پی ریڈ زون کوئٹہ سے ایکٹنگ ایس پی دکی تعینات کیا گیا ہے۔
زبیر احمد درانی کو ڈی ایس پی کرائم برانچ کوئٹہ سے ایکٹنگ ایس پی آپریشنز اے ٹی ایف کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ خلیل احمد کو ایکٹنگ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی و صدر ڈویڑن کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.