اسسٹنٹ کمشنر چمن کا مختلف بازاروں ومارکیٹوں کا دورہ ،پرائس کنٹرول ،صفائی ودیگر امور کا جائزہ لیا

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی احکامات کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ چمن پوری طرح متحرک ہے۔اس سلسلے میں اے سی چمن سیٹی عزیز اللہ کاکڑ نے چمن شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں معیار صفائی ستھرائی اور ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعدد دکانوں کو گرانفروشی اور ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ کہیں دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے ۔اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ گرانفروشی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کہا کہ شہری سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ چمن کو دیں۔
تاکہ بروقت اور موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور انھیں معیاری اور مقررہ نرخوں پر صاف ستھری اشیافراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح اور ذمہداری ہے انہوں نے کہا کہ لہذا دکانداروں اور تاجروں کو رمضان المبارک کی فضیلت اور اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے گرانفروشی ملاقات اور من مانی سے گریز برتیں بصورت دیگر حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.