بلوچستان فوڈ اتھارٹی انسپیکشن ٹیم نے کوئٹہ اورلورالائی میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کونوٹسز جاری كردیئے

بلوچستان فوڈ اتھارٹی انسپیکشن ٹیم نے کوئٹہ اورلورالائی میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن لیكر نوٹسز جاری كردیئے ۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی كے مطابق بی ایف اے انسپیکشن كی ٹیم نے جمعرات كو کوئٹہ كے جان محمد روڈ اور منان چوک پر قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ كركے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے،

بیکری آئٹمز میں خراب انڈوں کی ملاوٹ، بیکنگ کیلئے زنگ آلود و جراثیم زدہ ٹریز کے استعمال، ایکسپائرڈ حسنسز کے استعمال پر ایکشن لیا جبکہ جنرل اسٹور سے زائد المیعاد مشروبات، اسنیکس، مصالحے اور ممنوعہ اشیاء گٹکا، جےایم، ادب برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا جبكہ بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم نے لورالائی شہر کے گردونواح میں قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن لےكر صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دانوں کی موجودگی، اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے،

اشیاء کی تیاری میں مضر صحت کھلا خوردنی تیل کے استعمال، زنگ آلود ریفریجریٹر کی موجودگی پر ایکشن جبکہ ڈیری فارم کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، دودھ میں سکمڈ ملک پاوڈر کی ملاوٹ و دودھ کی اسٹوریج پر ایکشن لیا گیا ۔علاوہ ازیں، 3 مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.