ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صحت کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ لورالائی کی جانب سے طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی ہدایت پر کئے گئے دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمد انور مندوخیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز اور ایمرجنسی یونٹ کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ادویات کی دستیابی برقرار رکھنے اور طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

محمد اسماعیل مینگل نے واضح کیا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایات کی صورت میں متعلقہ عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ہسپتال عملے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.