ڈپٹی کمشنرزیارت عبدالقدوس اچکزئی کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز تھری کے سکیمات کے سلسلے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمان ڈسٹرکٹ افسران اور بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر عوام نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی فیز تھری اسکمیات کے حوالے سے عوام کی تجاویز کو دیکھ کر میرٹ پر سکیمات کی منظوری کی جائے گی اور عوامی رائے کو مقدم رکھا جائے گا جہاں پر بھی کام کی بہترضرورت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی سکیمات کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کریں گے، ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔