وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر جھل مگسی میں زخمی پولیس اہلکاروں کو بہتر علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پیر کے روزجھل مگسی میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہتر علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیاہے ، دہشتگردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او میر حسن، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل نثار احمد زخمی ہوئے تھے۔اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او سمیت تینوں پولیس اہلکاروں کو آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔