کوئٹہ انتظامیہ کا سخت ایکشن: ایرانی ڈیزل کی فروخت پر 4 پیٹرول پمپس سیل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر شہر بھر میں رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کے دورے اور غیر قانونی ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چار پیٹرول پمپس سیل کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی، تحصیلدار سٹی، اسپیشل مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے سب ڈویژن سٹی کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔
معائنے کے دوران 4 پیٹرول پمپس پر ایرانی ڈیزل کی فروخت پائے جانے پر انہیں موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ مالکان کو قانونی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔دورے کے دوران سنٹرل پیٹرول پمپ، سلیم کمپلیکس پی ایس او پیٹرول پمپ، قورٹی روڈ،پی ایس او پاپلزئی، ڈبل روڈ شال بخاری پیٹرول پمپ، ڈبل روڈ نیو بولان پیٹرول پمپ گولیمار چوک،سپر پیٹرول پمپ، گولیمار چوک،فاسٹ پیٹرول پمپ، نیو سریاب روڈ پیٹرول پمپ، سریاب روڈ مبارک چوک،جن پیٹرول پمپ، سریاب روڈ،جی او / ارباب پیٹرول پمپ، سریاب روڈ،میکس فیولز پرکانی پیٹرول پمپ، پرانا سریاب روڈ،جن پیٹرول پمپ، نیو سریاب روڈ،بائیکو پیٹرول پمپ، کیزی چوک سمنگلی روڈ،شالی پمپ، صدر تھانہ،شالی پمپ، کوئلہ پھاٹک،شالی پیٹرول پمپ، زرغون روڈ،پی ایس او، زرغون روڈ پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکی

Leave A Reply

Your email address will not be published.