ضلعی انتظامیہ کوہلو نے کفایت شعاری کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کےلئے لاک ڈاون شیڈول کا اعلان کردیا

ضلعی انتظامیہ کوہلو نے وزیر اعلٰی بلوچستان کے احکامات کفایت شعاری کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کےلئے لاک ڈائون شیڈول کا اعلان کردیا ہےجس کے مطابق شام 8 بجے تمام مارکیٹیں،دوکانیں بند رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹور اور تندور کھلے رہیں گے جبکہ مسافر خانے ،ہوٹلز انرجی بچت اقدامات پر عمل کرتے ہوئے رات 10 بجے بند ہوں گے ۔
اعلامیہ میں پٹرول مصنوعات فروخت کرنے والے پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور پیٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے سے گریز کریں ،عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.