گورنربلوچستان کا پہلی حج پرواز کے 307 عازمین حج کو الوداع کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پہلی حج پرواز کے 307 عازمین حج کو الوداع کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کوئٹہ سے مدینہ شریف پہلی براہ راست حج پرواز روانہ ہوگئی۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ سے براہ راست 777 پروازوں کو ممکن بنانے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور دیگر تمام متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہتا ہوں، ایسے عوام دوست اقدامات سے بلوچستان کے عوام کو بڑی سہولت میسر آئی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، زرک خان مندوخیل، حاجی برکت رند، جی ایم پی آئی اے بلوچستان محمد صادق لودھی، ڈائریکٹر مذہبی امور و حج عنایت اللہ گورگیج، کوئٹہ ائیرپورٹ کے عبدل محمد دومڑ، شبیر ترین، عامر خان مندوخیل، ولی خان مندوخیل اور سید نجیب اللہ آغا بھی موجود تھے۔عازمین حج سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے الوداع کہنے سے قبل عازمین کے محفوظ سفر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیرپا امن، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.