جامعہ بلوچستان اورلائیو اسٹاک بلوچستان کے درمیان مویشیوں کے لیے ویکسین کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جامعہ بلوچستان اور محکمہ لائیو اسٹاک حکومت بلوچستان کے درمیان مویشیوں کے لیے ویکسین کی پیداوار اور فراہمی میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی تھے۔
صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی نے جامعہ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراک صوبے میں لائیو اسٹاک کی بہتری، کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری اور خوراک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اجلاس کے دوران دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت MOU پرسیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد داؤد بازئی اور وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے دستخط کیے، جبکہ باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.