ڈیرہ اللہ یار کے علاقے میں پانی کے تالاب میں 2 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں گشکوری تالاب میں 8 سالہ رضوانہ، 12 سالہ سائرہ ڈوب گئیںجس کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تالاب سے ہلاک ہونے والی کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیاں اپنے والدین کے ہمراہ قریبی رشتہ دار کی فوتگی پر آئی تھی اور دونوں بچیاں آپس میں رشتہ دار ہے شدید گرمی کے باعث تالاب میں نہارہی تھیں